You can see Lantrani in best appearance in Chrome and Mozilla(not in internet explorer)

Thursday, January 31, 2013

ُڈاکٹر انجم جمالی ایوارڈ پروگرام کا انعقاد


میرٹھ (پریس ریلیز)
          ڈاکٹر انجم جمالی میموریل فائو نڈیشن کے زیر اہتمام ترقی پسند شاعر افسانہ نگار اور صحافی ڈاکٹر انجم جمالی کی یاد میں جمالی ایوارڈ ادب اور صحافت کے شعبوں میں نمایا کار کردگی انجام دینے والوں کو دئے گئے ڈاکٹر انجم جمالی ایوارڈ پروگرام کے تحت مہمانِ خصوصی وزیر  شاہد منظور، یم ڈی اے کے نایاب طنویرظفرعلی نے شاعری کے حلقہ میںاضرانقوی میں ،الیٹونک میڈیا سہارا سمے کے برجیش چودھری پرنٹ میڈیا کے حلقہ میں  شکیل حسن شمسیکو ڈاکٹر انجم جمالی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ڈاکٹر خالد حسین کو بھی اعجاز سے نوازا گیا۔
ُ          پروگرام کی صدارت سو بھارتی یونیورسٹی وی سی پروفیسرمنظور احمد نے کی مہمانِ خصوصی وظیرشاہد منظور،یم ڈی اے کے نایاب طنویرظفرعلینے ڈاکٹر جمالی کو ایک عظیم شاعر اور صحافی بتایا۔ڈاکٹر اسلم جمشیدپوری نے بھی جلسے کو خطاب کیا۔ پروگرام کا آغاز ا   محمد کاشف کی تلاوت کلام پاک سے ہوااس کے بعد طلباء نے سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا گیت گایا۔اس کے بعدمشہور اور ماروف گلوکارآدتیہ نے ڈاکٹر جمالی کی غزلیں پیش کر سماع باندھ دیا۔نسیم میرٹھی نے ڈاکٹر انجم جمالی کی نظم پیش کی شہاب الئدین نے ڈاکٹر انجم جمالی پر تحقیقی مقالہ پیش کیا جب طابش نے افسانہ باعنوان دیوانہ پیش کیا  فائونڈیشن کے سکریٹری انجینئر رفعت جمالی نے اپنے والد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مہمانوں کا استقبال ادا کیا۔پروگرام میں شہر قاضی زین الراشیدین،شاعر اعجاز پاپولر،نظیر میرٹھی، محترمہ کامنی، نازش،دانش،عبدالعہد،رخشی،ثنا،بطور خاص موجود رہی۔
پریس سکریٹر

Tuesday, January 29, 2013

Republic day Celebration





Sunday, January 27, 2013

جشن ہندوستان

یوم جمہوریہ کے موقع پر ممبئی میں گیٹ وے آف انڈیا پر پہلی بار زیر اہتمام مہاراشٹر اردو ساہیتہ اکیڈمی  کے کل ہند مشاعرہ کا ا نعقاد کیا گیا  ۔  جس کی صدارت  جناب  محمدعارف نسیم خان ( وزیر اقلیتی ترقیات ) نے کی ۔اس مشاعرہ کا  افتتاح  مشہور و معروف شاعر بشر نواز صاحب نے کیا ۔ مہمان خصوصی  ہمارے صوبہ کے وزیر اعلی پرتھوی راج  چوہان صاحب تھے ۔قومی یکجہتی اور یوم  جمہوریہ کے  جشن کو خوبصورت انداز میں اپنے کلام  میں ڈھالا عالم نظامی ۔  تنویر  غازی ،خضر احمد شرر، شاداب اعظمی ،  کلیم شہزاد پرتاپ گڑھی ۔ ترنم کانپوری ،  شکیل جمالی ، نعیم اختر برہانپوری ،  شکیل فراز ، شاہد لطیف ،طاہر فراز اور ممتاز نے اور اس مشاعرے کو چار  چاند لگا دیۓ ۔اس  موقع پر وزیر اعلی نے مجمع سے خطاب کیا ۔اور یوم جمہوریہ کی مبارک باد دی  اور  اعلان کیا کہ ہر سال یوم  جمہوریہ کے موقع پر گیٹ وے آف انڈیا   پر کل ہندشاندار مشاعرہ     کیا جاۓ گا ۔وزیر اعلی کے اس خوش کن اعلان سے لوگوں نے تالیاں بجا کر ان کا خیر مقدم کیا  ۔ مہاراشٹر اردو ساہتیہ اکیڈمی  کے ممبران کار گزار صدر خورشید صدیقی ، وقار قادری  ،  فاروق انصاری ، انور احمد اعظمی ،اور شاہد صدیقی صاحب نے ایک تاریخ لکھ دی ہے  کہ ہندوستان میں پہلی بار گیٹ وے آف انڈیا پر مشاعرے کی روایات قائم کردی ہے اس لیے ہم انھیں دلی مباک باد دیتے ہیں۔











جشن نو بہاراں



























 

لنترانی میڈیا ہاؤس کے قیام کی چوتھی سالگرہ کی تقریب  '' جشن
نو بہاراں '' بروز سنیچر مورخہ 19 جنوری 2013ء کو شام بجے الما لطیفی ہال صابوصیدیق پالی ٹیکنیک کالج بھائکلہ میں  منعقد کی گئی ۔اس تقریب کی صدارت انجمن اسلام کے ٹرسٹی ڈاکٹر شیخ عبداللہ صاحب نے کی ۔پروگرام کا افتتاح کرناٹک اردو ساہتیہ اکیڈمی کے چیئرمین  حافظ محمد امجد حسین کرناٹکی صاحب نے کیا ۔شمع فروزی مصطفی پنجابی صاحب نے کی ۔ تلاوت قرآن پاک سے پروگرام کا آغاز کیا گیا ۔لنترانی میڈیا ہاؤس چونکہ ایک ویب پورٹل ہے ۔اور اس کے بانی ڈاکٹر روپیش سری واستو ہیں ۔ ان کا مقصد  تھا اردو کو دنیا کے کونے کونے میں پہنچانا ۔ان کی چار سالہ کارکردگی کو پاورپائنٹ  پرزنٹیشن کے طریقے سے اسکرین پر دکھایا گیا ۔ ڈاکٹر روپیش سری واستو کی ہندی سے اردو میں ترجمہ کی ہوئی کتاب '' کھٹی میٹھی کہانیاں''کا اجراء بدست ڈاکٹر عبداللہ  کے کیا گیا ۔ اس کے بعد مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والی معزز خواتین و حضرات کو ایوارڈزسے نوازا گیا ۔پروگرام کے دوسرے حصے یعنی کل ہند مشاعرہ شاعرات بعنوان ہمارا قصور کیا ہے '' کی صدارت عذرا نقوی ( نوئیڈا) نے کیں ۔ اور نظامت کے فرائص لتا حیا نے ادا کيۓ ۔ مہمان شاعرات نصرت  مہدی ( بھوپال ) عذرا نقوی ( نوئیڈا) ڈاکٹر مہہ جبین نجم ( میسور) مینا نقوی ( مراد  آباد )  اور میزبان شاعرات میں  زینت احسان قریشی،ممتاز نکہت ،دپتی مشرا  ،  عائشہ سمن، عزرا خانم  ، ممتازعزیز نازاں ،شہناز شازی نے  اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا ۔ اس تقریب میں شہر اور  اطراف کی اہم علمی و ادبی سیاسی و سماجی  شخصیات موجود تھیں ۔پروگرام کے بعد عشائیہ کا انتطام کیا گیا تھا ۔یہ پروگرام کامیاب رہا ۔ مہاراشٹر اردو ساہتیہ اکادمی ،مجروح کلچراکا دمی ،عوامی وکاس پارٹی،ایکتا فورم،    اردو مرکز ،دلی دربار ، نورمحمدی ہوٹل  ، ،ادارہ ادب اسلامی مہاراشٹر، ادارہ کینسرکیئر کے تعاون سے پروگرام کی کامیابی ہوئی ۔ ڈاکٹر شیخ عبداللہ صاحب، ڈاکٹر مصطفی پنحابی ،شمشیرخان پٹھان صاحب ،مبارک کاپڑی ، نظام الدین رائين ،محترم سہیل لو کھنڈوالا ۔خورشید صدیقی صاحب ، فوادپاٹکا،عبداللہ کھنڈ وانی ،منصوری جعفربھائی ،چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی کے صدرشعبہء ڈاکٹراسلم جمشیدپوری صاحب نے پروگرام میں بھرپور تعاون کیا اور اس پروگرام کی شان بڑھائی ،مشہور شاعر عبدلاحد ساز، احمد وصی ،افسردکنی ،اقبال نیازی سر ، دانش ریاض ،ای ٹی و ی  اردو ( محی الدین ، ہارون افروزبیر، فرید خان صاحب ، زبیر اعظمی ، نادرہ موٹلیکر ،شیخ اسلم سر،مشیر انصاری، جاوید ندیم  ،پرویزشیخ ، ڈاکٹر شبانہ اور روبینہ فیروز نے اس پروگرام میں آکرکامیاب کیا اس لے ہم لنترنی کی ٹیم آپ تمام کی بے انتہا شکر گزار ہیں ۔   

Friday, January 25, 2013

Happy 64th Republic Day!!


Eid-e-Milad Un Nabi mubarak!!


Wednesday, January 23, 2013

All India Mushaira


Tuesday, January 22, 2013

All India Mushaira "Jashn-E-Hindustan" on 26th January 2013 @ Gateway of India


Sunday, January 20, 2013

4th Anniversary of Lantrani!!









Related Posts with Thumbnails
لنترانی ڈاٹ کام اردو میں تعلیمی ،علمی و ادبی ، سماجی اور ثقافتی ویب سائٹ ہے ۔اس میں کسی بھی تنازعہ کی صورت میں قانونی چارہ جوئی پنویل میں ہوگی۔ای ۔میل کے ذریعے ملنے والی پوسٹ ( مواد /تخلیقات ) کے لۓ موڈریٹر یا ایڈیٹر کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے ۔ اگر کسی بھی پوسٹ سے کسی کی دل آزاری ہو یا کوئی فحش بات ہوتو موڈریٹر یا ایڈیٹر کو فون سے یا میل کے ذریعے آگاہ کریں ۔24 گھنٹے کے اندر وہ پوسٹ ہٹادی جاۓ گی ۔فون نمبر 9222176287اور ای میل آئ ڈی ہے E-Mail - munawwar.sultana@gmail.com

  © आयुषवेद भड़ास by Lantrani.com 2009

Back to TOP